اک سنگریزے کی ان کہی کہانی

 

صبح سویرے

ساحل دریا کی سفید ریت پر

شادمانی سے ٹہلتے ہوئے

میں نے اپنی ڈینم جینز کے پائنچے چڑھائے

اور جھک کر

سورج کی کرنوں سے

جگمگا تے سنگریزوں کو اٹھانے کی سعی کی

 

کا ئی سے ڈھکی

اک چٹان کے نیچے

رنگ و روپ سے عاری

کسی بچے کی طرح

معصومیت کی تصویر

وہ (ایک سنگ ریزہ) گویا ہوا

پلیز ، میں تمہاری منت کرتا ہوں

مجھے کچھ دیر آرام کرنے دو

میں تھک گیا ہوں ایک لمبے کٹھن سفر کے بعد

 

کیا واقعی

یہ ایک خاموش فریاد تھی جو مجھے سنائی دی

یا پھر ہمیشہ کی طرح

میرے ذہن کی کوئی اخترا ع تھی

میں نے تھرتھراتے ہاتوں سے

بصد احترام اسے واپس رکھ دیا

اے ، اس نے دوبارہ پکارا

سنو اک بار پھر

یہ تو میری عارضی جائے روئیدگی ہے

میں اپنی کہانی میں تم کو شریک کرنا چاہتا ہوں

اور بتانا چاہتا ہوں

کہ ایک ولولہ انگیز سفرسے یہاں تک کیونکر پہنچا

اگرچہ میرا رنگ ، روپ

اورقد و قامت کھو چکا ہے

وہ کسی بچے کی طرح گھگھیایا

جیسے منتظر ہو

میری آنکھوں میں انگیزش کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے

ضرور

حیرت زدہ ہو کر

میں نے زور سے کہا ، تم شرط لگا لو

میں انتظار نہیں کرسکتی،

پر میں واپس آؤں گی

غروب آفتاب تک

لیکن جب میں دوبارہ وہاں پہنچی

میری آنکھوں کے سامنے

اک بڑی،طوفانی لہر اسے بہا کر لے گئی

  (نظم: ممتا اگروال، اردو مفہوم: سلمیٰ جیلانی)

An untold story of a pebble

By: Mamta Agarwal

 

Blissfully, at sunrise, walking

On the white sandy river beach,

I folded my denim jeans

And bent down to reach

Out for some pebbles;

Resplendent in the Sun rays,

 

Below a

Moss covered rock

In the palest of hues,

Childlike, picture of

Innocence…

Please, I beseech

Let me rest a while,

Am tired of an arduous

Journey…

 

Did I hear

A silent plea,

Or my mind as usual

Was in overdrive…

Tremulously, I put it back-

With reverence.

 

Hey, it called back,

Come again

This is my temporary habitat,

I want to share the story

Of my adventure

And how I ended here.

 

Although my colour, shape

And size gives away,

It entreated

Like a child,

Waiting for a gleam

Of excitement in my eyes.

 

To my surprise,

I said out aloud, you bet

I can’t wait,

I shall return at sunset.

But when I went back

Before my eyes

A big, gushing wave

Carried it away…

 

Leave a comment